وزیراعظم کا بھارت کیخلاف عظیم فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

وزیراعظم کا بھارت کیخلاف عظیم فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

قوم رب کے حضور سجدہ شکر کرے، نوافل ادا کرے، وزیراعظم کی اپیل
وزیراعظم کا بھارت کیخلاف عظیم فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

11 May 2025

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب اور آپریشن "بنیان المرصوص" کی کامیابی پر آج (اتوار) کو ملک بھر میں "یوم تشکر" منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد رب کا شکر ادا کرنے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے، قومی وحت اور عوامی حوصلے کو سراہنا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ "آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا، ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں سرخرو فرمایا"۔

انہوں نے کہا کہ "دشمن کی جارحیت کے باوجود ہم نے صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے مکمل دفاعی تیاری کا مظاہرہ کیا"

وزیراعظم نے قوم سے اپیل اور علماء کرام سے درخواست کی کہ ملک بھر میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کریں جبکہ شہداء و غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں اور اللہ تعالیٰ کے شکر کا خصوصی اہتمام کریں،

وزیراعظم نے مزید کہا کہ "افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔"

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!