وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی تصدیق کردی

وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی تصدیق کردی

وزیراعظم کا تمام تر تفصیلات قوم سے خطاب میں بیان کرنے کا اعلان
وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک

|

10 May 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی تصدیق کردی۔

نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں جنگ بندی سے متعلق تمام تفصیلات دوں گا۔

شہباز شریف نے شرائط کے حوالے سے کہا کہ اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان نیوٹرل مقام پر امریکا کی سرپرستی میں میٹینگ ہوں گی، اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات میں یہ بھی طے کیا جائے گا کہ بھارت آئندہ اس طرح کی کوئی حرکت نہ کرے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!