برطانوی یوٹیوبر نے بھارت سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

برطانوی یوٹیوبر نے بھارت سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

بنجمن رچ نے 6 سال بعد حال ہی میں بھارت کا دورہ کیا جس کا مقصد ملک کی ترقی کی رفتار کو دیکھنا تھا۔
برطانوی یوٹیوبر نے بھارت سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

Webdesk

|

22 Sep 2024

 لندن:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور یوٹیوبر بنجمن رچ کی جانب سے بھارت کو دنیا کی مایوس کن جگہ قرار دینے پر بھارتی شہری بھڑک اٹھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنجمن رچ نے 6 سال بعد حال ہی میں بھارت کا دورہ کیا جس کا مقصد ملک کی ترقی کی رفتار کو دیکھنا تھا۔

بنجمن رچ نے اپنے یوٹیوب چینل پر دورہ بھارت کی ویڈیو میں نے انڈیا کا دورہ کیا، آپ کو کرنے کی ضرورت نہیں عنوان کے ساتھ اپلوڈ کی۔

ویڈیو میں انہوں نے دہلی اور کولکتہ کے اپنے سفر میں سڑکوں پر گڑھے، مضر صحت ماحول اور ہجوم سے بھری سڑکیں دکھائیں جس پر انہیں بھارتی شہریوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بنجمن رچ نے ویڈیو میں غیر ملکی سیاحوں کیلیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر خود کرنے کی کوشش نہ کریں جب تک کہ آپ پیشہ ور مسافر نہ ہوں۔

یوٹیوبر نے ٹرین میں سفر کیا اور اس کے گندے ڈبوں اور جنرل کوچ میں دوسرے مسافروں کی تیز آوازوں کی جھلکیں شیئر کیں۔

ویڈیو نے آن لائن بحث کو جنم دیا ہے کہ کتنے غیر ملکی یوٹیوبرز جان بوجھ کر بھارت کے بارے میں صرف بری چیزیں دکھا رہے ہیں اور اس کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!