کنویں میں پانی کی پراسرار حرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی

کنویں میں پانی کی پراسرار حرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی

کچھ روز قبل کنویں کے پانی میں اچانک غیر معمولی حرکت شروع ہوگئی تھی
کنویں میں پانی کی پراسرار حرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی

Webdesk

|

9 Aug 2026

ممبئی: بھارت میں پراسرار کنویں میں پانی خودبخود حرکت کرنے لگا جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے موربی تعلقہ کے گاں وِرپاردا میں پیش آیا، جہاں زرعی زمین میں موجود ایک18 فٹ گہرے کنویں میں پانی پراسرار طور پر خودبخود حرکت کرنے لگا جبکہ آس پاس کے دیگر کنوں میں پانی ساکت حالت میں ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کچھ روز قبل کنویں کے پانی میں اچانک غیر معمولی حرکت شروع ہوگئی تھی۔ اس سے قبل بھی رواں ہفتے کے آغاز پر پانی میں ایسی ہی حرکت دیکھی گئی تھی جو جمعرات کی دوپہر تک بتدریج رک گئی تھی، تاہم بعد میں حرکت دوبارہ شروع ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سرگرمی کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، کچھ علاقہ مکینوں کا خیال ہے کہ اس کا تعلق خطے میں زلزلے کے آنے کے حوالے سے ہو سکتا ہے، کیونکہ موربی ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں ماضی میں زلزلے آتے رہے ہیں، تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔

اس حوالے سے موربی کے کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوپنل کھارے کا کہنا تھا کہ کنویں میں غیر معمولی سرگرمی کی اطلاعات کے بعد ایک تحقیقاتی ٹیم تعینات کردی گئی ہے، جبکہ زلزلے سے متعلق کسی بھی سرگرمی کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس کے ممکنہ اخراج کے بارے میں کچھ قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں، تاہم  تحقیقاتی ٹیم نے ابھی تک پانی کے نمونے حاصل نہیں کیے اور مناسب سائنسی جائزے کے بغیر محض ویڈیوز کی بنیاد پر کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!