فضائی آلودگی، لاہور کے شہری اپنی زندگی سے 7 سال پہلے مرسکتے ہیں، تحقیق

فضائی آلودگی، لاہور کے شہری اپنی زندگی سے 7 سال پہلے مرسکتے ہیں، تحقیق

امریکی ادارے کی تحقیق میں ہوشربا انکشاف
فضائی آلودگی، لاہور کے شہری اپنی زندگی سے 7 سال پہلے مرسکتے ہیں، تحقیق

ویب ڈیسک

|

11 Nov 2024

امریکا کے ایک تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں رہنے والے افراد 7 سال پہلے مر سکتے ہیں۔

امریکی ادارے کی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لاہور کی فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سے وہاں کے رہائشیوں کی زندگی اوسطاً 7 سال کم ہوگئی ہے اور وہ اس وجہ سے 7 سال پہلے مرسکتے ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی کمیشن برائے انسانی حقوق نے رپورٹ کیا کہ ان ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے لاہور کے شہریوں کی اوسط عمر میں پہلے ہی 2.7 سال کی کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ تشویشناک رجحان شہر میں صحت عامہ کے تحفظ کے لیے مؤثر آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کی فوری ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور، نئی دہلی سمیت دیگر ممالک میں ان دنوں فضا انتہائی آلودہ ہے جبکہ دھند چھائی ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے سبب اسکولوں کو 17 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!