وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دینے اسلامی نظریاتی کونسل تقسیم

وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دینے اسلامی نظریاتی کونسل تقسیم

یہ رائے کونسل کی نہیں بلکہ مفتی راغب نعیمی کی اپنی ذاتی ہے، رکن اسلامی نظریاتی کونسل
وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دینے اسلامی نظریاتی کونسل تقسیم

ویب ڈیسک

|

19 Nov 2024

ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے استعمال کو حرام قرار دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن نے بھی مفتی راغب نعیمی کے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے ایک رکن نے واضح کیا کہ وی پی اینز کے استعمال سے متعلق بیان یا فتویٰ کونسل کا نہیں بلکہ یہ ڈاکٹر راغب نعیمی کے اپنے خیالات تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وی پی این کے ذریعے غیر اخلاقی مواد دیکھنے کے معاملے کو مذہبی مسئلہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اس کے علاوہ مولانا طارق جمیل سمیت دیگر مذہبی اسکالرز، ڈیجیٹل رائٹس گروپ نے اسلامی نظریاتی کونسل پر کڑی تنقید کی۔

ٹیلی کام کمپنی کے سی ای او وہاج سراج نے کہا کہ ٹیکنالوجی دراصل غیر جانبدار ہے، اس کا استعمال مثبت یا منفی تو قرار دیا جاسکتا ہے مگر اسے حلال یا حرام نہیں بنایا جاسکتا۔

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی عہدیدار نگہت داد نے کہا کہ وی پی این کو بلاک کرنے کی کارروائی آئین میں دیئے گئے رازداری کے حقوق سے متصادم ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!