135 ارب روپے میں فروخت ہونے والی قومی ایئرلائن کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟

135 ارب روپے میں فروخت ہونے والی قومی ایئرلائن کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟

عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں 75 فیصد شیئرز خرید لیے
135 ارب روپے میں فروخت ہونے والی قومی ایئرلائن کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2025

قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 135 ارب روپے میں عارف حبیب کنسورشیم خریدنے میں کامیاب ہوگیا ہے، بولی کیلیے لگائی گئی یہ رقم پی آئی اے کے مجموعی اثاثوں کی مالیت سے بہت کم ہے۔

اثاثوں کی تفصیلات

نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کے اثاثوں کی مالیت 150 سے 190 ارب روپے کے درمیان بنتی ہے۔

ان میں پی آئی اے کے جہاز، ملکی و غیر ملکی روٹس، آپریشنز اور بیرون ملک پانچ قیمتیں جائیدادوں شامل ہیں۔

پی آئی اے کے پاس اس وقت 34 طیارے ہیں جن میں سے 18 فعال جبکہ 16 گراؤنڈ ہیں۔

ایئرلائن 45 بین الاقوامی اور 25 اندرونِ ملک روٹس پر یومیہ تقریباً 70 پروازیں چلاتی ہے۔

ادارے میں 9 ہزار 500 ملازمین کام کر رہے ہیں جنہیں کم از کم ایک سال تک ملازمت کا تحفظ دیا جائے گا۔

پی آئی اے کی یومیہ آمدن 600 سے 800 ملین روپے کے درمیان ہے جبکہ رواں سال جنوری سے جون تک ایئرلائن نے 112 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔

نجکاری کے تحت حکومت نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص فروخت کیے ہیں جبکہ باقی 25 فیصد حصص خریدنے کے لیے کامیاب بولی دہندہ کو 90 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

نجکاری کے عمل کو کامیاب بنانے کیلیے حکومت نے خریدار کو متعدد مراعات بھی دی ہیں جن میں نئے طیاروں کی خریداری پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ اور ایف بی آر و ایوی ایشن کے واجبات کی ادائیگی سے چھوٹ شامل ہے۔

پی آئی اے پر ایف بی آر کے 26 ارب اور ایوی ایشن کے 7 ارب روپے واجب الادا تھے۔ جس کی ادائیگی حکومت نے اپنے ذمہ لی ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں موجود پی آئی اے کے دفاتر سمیت مجموعی طور پر پانچ جائیدادیں منتقل کی گئی ہیں۔

معاہدے کے مطابق کنسورشیم فوری طور پر 10 ارب 12 کروڑ روپے حکومت کو ادا کرے گا جبکہ بقیہ رقم ایئرلائن کی بہتری اور ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

پی آئی اے کی کامیاب بولی کے بعد عارف حبیب کا کہنا ہے کہ مستقبل میں طیاروں کی تعداد 65 تک بڑھائی جائے گی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!