17 فروری کو بھی عام تعطیل کا اعلان

17 فروری کو بھی عام تعطیل کا اعلان

انتظامیہ نے تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
17 فروری کو بھی عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک

|

12 Feb 2025

انتظامیہ نے سالانہ عرس کے موقع پر 17 فروری بروز پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا۔

جمعہ کے روز جامشورو کی ضلعی انتظامیہ نے صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 773 ویں عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔

اعلان کے تحت نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 773 ویں عرس کے موقع پر 17 فروری 2025، پیر کے دن تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے عرس پر سارے ملک سے عقیدت مند سیہون شریف پہنچ کر قبر پر حاضری دیتے اور عرس کی تقریبات میں شریک ہوتے ہیں۔

اس سال کا عرس پیر سے شروع ہوگا اور تین دن تک جاری رہے گا۔

صوبائی حکومت نے لاکھوں عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے مزار پر سپورٹ سینٹرز قائم کیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے پانچ ہزار اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرس میں سندھ، پنجاب اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!