18ہزار555عازمینِ حج 75پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ گئے
Webdesk
|
15 May 2024
کراچی: 18ہزار555عازمینِ حج 75پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمینِ کرام کو دس حاجی کیمپوں سے حفاظتی ویکسین لگانے کا عمل آخری حج پرواز تک جاری رہے گا۔
دفتر امور حجاج کے تحت 119 معاونین اور 66 ڈاکٹر اور طبی عملہ خدمات کی فراہمی دے رہا ہے۔ عازمینِ حج کی سہولت و رہنمائی کے لئے مکہ اور مدینہ منورہ میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے موصول 195 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔مدینہ منورہ میں 2 ڈسپنسریاں اور ایک مرکزی ہسپتال 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔
گزشتہ سات دنوں کے دوران راستہ بھولنے والے 25 عازمینِ کرام کی رہنمائی کی گئی، شعبہ گمشدگی و بازیابی نے 111 بیگز اور 7وہیل چیئرز کو تلاش کر کے مالکان کے سپرد کردیا گیا۔
خصوصی اجازت ناموں کے ذریعے 6 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق امسال تمام پاکستانی عازمینِ حج کو مسجد نبوی ۖ سے قریب ترین رہائش فراہم کی جا رہی ہے، مدینہ منورہ میں 7 کیٹرنگ کمپنیوں کے ذریعے عازمینِ حج کو تین وقت کھانے کی فراہمی جاری ہے۔
Comments
0 comment