190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشری بی بی کے وکلا کو آخری موقع

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشری بی بی کے وکلا کو آخری موقع

عدالت نے 31 جولائی کی مہلت دے دی
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشری بی بی کے وکلا کو آخری موقع

Webdesk

|

28 Jul 2024

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو 30 جولائی جرح کا آخری موقع دے دیا۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے حکم نامہ جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ 26 جولائی کو 10:40 پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب کی جانب سے گواہوں کو پیش کیا گیا تاہم بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوا، اس کے بعد 11 بجے تک سماعت کو ملتوی کیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد پھر سوا گیارہ بجے کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی تو بشری بی بی اور عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر خالد یوسف ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ سینیر وکلا راستے میں ہیں۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو آخری موقع دیا جاتا ہے وہ 30 جولائی کو نیب گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ استغاثہ کے گواہ عمیر احمد اور میاں عمر ندیم اپنے بیان ریکارڈ کرانے کے پابند ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!