190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشری بی بی کو بڑا ریلیف
ویب ڈیسک
|
18 Sep 2024
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کوایک سونوے ملین پاؤنڈریفرنس کاحتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم دیا اور فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ ٹرائل مکمل کرلے لیکن حتمی فیصلہ نہ جاری کرے۔
چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےاحکامات جاری کئے اور بریت کی درخواستوں کو قابل سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے جبکہ کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
ادھر اڈیالہ جیل میں ایک سونوےملین پاونڈریفرنس کی سماعت بغیرکارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔
Comments
0 comment