190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کو 14 سال قید ہوسکتی ہے، شیر افضل مروت
ویب ڈیسک
|
20 Dec 2024
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پریکٹس وکیل شیر افضل مروت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خدشہ ہے کہ 23 دسمبر کو 190 پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو عدالت کی جانب سے 14 سال کی سزا سنادی جائے۔
انہوں نے یہ بات اپنے وکالت کے تجربے اور بطور جوڈیشل مجسٹریٹ ذمہ داریوں کی وجہ سے کہی اور اشاروں میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی پر وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داری عائد ہوسکتی ہے۔
شیر افضل مروت نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ن لیگ میں کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو بات چیت نہیں چاہتے، مسلم لیگ ن مذاکرات کے لیے اپنی کمیٹی کا اعلان کرے، اگر جمعہ کو کمیٹی بنتی ہے تو اسپیکر کو چاہیے کہ ہفتہ کو پہلا اجلاس بلالیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو کمیٹی بنائی اس کا کام ہی مذاکرات کرنا ہے اور اسی کمیٹی کی تجویز پر سول نافرمانی کی کال مؤخر کی گئی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ ہمارے مطالبات پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا، ہمارے حقوق متاثر ہوں اور ہم مطالبات بھی نہ کریں، یہ ممکن نہیں ہے۔
Comments
0 comment