1965 کی جنگ نے قوم کی طاقت اور عزم کی ایک مثال قائم کی، سروسز چیفس

1965 کی جنگ نے قوم کی طاقت اور عزم کی ایک مثال قائم کی، سروسز چیفس

یوم دفاع کی مناسبت سے چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا بیان
1965 کی جنگ نے قوم کی طاقت اور عزم کی ایک مثال قائم کی، سروسز چیفس

ویب ڈیسک

|

6 Sep 2024

پاکستان کے 59ویں یوم دفاع کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے 1965 کی جنگ میں پاک فوج کی تاریخی فتح پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج نے کہا ہے کہ یوم دفاع قوم کے ناقابل تسخیر عزم اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے  دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 1965 کی جنگ نے قوم کی طاقت اور عزم کی ایک مثال قائم کی، جس کی فتح ہمیشہ تاریخ کے سنہرے ابواب میں رقم رہے گی۔ اس دن پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر ایک عظیم فتح حاصل کی۔

سروسز چیفس نے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، ان کی جرات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

پاک افواج نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم اور بے لوث جذبے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!