24 نومبر کریک ڈاؤن، وزیراعظم کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر

24 نومبر کریک ڈاؤن، وزیراعظم کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر

درخواست میں وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، وزیر داخلہ سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے
24 نومبر کریک ڈاؤن، وزیراعظم کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر

ویب ڈیسک

|

13 Dec 2024

پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج میں ہونے والے کریک ڈاؤن پر وزیراعظم و دیگر کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی وساطت سے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں کرمنل درخواست دائر کی گئی ہے۔

اس درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی ، ڈی آئی جی و دیگر کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا  کی گئی ہے۔

سردار لطیف کھوسہ نے بیرسٹر گوہر کے ذریعے دائر کمپلینٹ میں  38 زخمی پی ٹی آئی کارکنوں کی فہرست او 139 لاپتا کارکنوں کی لسٹ بھی ساتھ  لگائی گئی ہے۔

استغاثہ میں استدعا کی گئی ہے کہ کرمنل کمپلینٹ منظور کر کے وزیر اعظم سمیت دیگر فریقین کو طلب کیا جائے۔

 پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے 2 وزیر اور 2 ارکان صوبائی اسمبلی کو بھی بطور گواہ شامل کیا گیا ہے۔  کمپلینٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرکے بلایا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!