27ویں ترمیم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ریٹائرڈ، جنرل ساحر شمشاد کے کیریئر پر نظر

27ویں ترمیم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ریٹائرڈ، جنرل ساحر شمشاد کے کیریئر پر نظر

27ویں آئینی ترمیم کے تحت جنرل ساحر شمشاد مرزا جس عہدے پر تھے وہ ختم ہوگیا
27ویں ترمیم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ریٹائرڈ، جنرل ساحر شمشاد کے کیریئر پر نظر

ویب ڈیسک

|

24 Nov 2025

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ باضابطہ طور پر ختم کردیا گیا ہے، جس کے بعد موجودہ چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی ذمہ داریوں سے ریٹائر ہوگئے۔

سبکدوشی کے موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی، جہاں وزیرِ اعظم نے ان کی پیشہ ورانہ خدمات، عسکری قیادت اور ملک کے لیے ادا کیے گئے کردار کو سراہا۔

آئین میں 27ویں ترمیم کے بعد پاک فوج میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا منصب ختم کر دیا گیا ہے۔

اس کے تحت جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے 18ویں اور آخری چیئرمین CJCSC رہے۔ وہ 27 نومبر 2025 کو اپنی مدت مکمل کررہے ہیں، تاہم ترمیم کے بعد ان کے بعد اس عہدے پر کوئی نیا تقرر نہیں ہوگا۔

تاریخی طور پر اس عہدے پر سب سے پہلے جنرل محمد شریف نے 1 مارچ 1976 کو ذمہ داری سنبھالی تھی۔ مجموعی طور پر پاکستان نیوی سے دو افسر ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد جبکہ پاکستان ایئر فورس سے صرف ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان اس عہدے پر فائز رہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کیریئر

جنرل ساحر شمشاد مرزا پاکستان آرمی کے ایک نمایاں پیشہ ور افسر رہے جنہوں نے اپنے فوجی سفر میں کئی کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

وہ آرمی کی 10 کور کے کور کمانڈر رہ چکے ہیں، جو لائن آف کنٹرول کے ایک بڑے حصے کی نگرانی کرتی ہے۔

جی ایچ کیو میں وہ چیف آف جنرل اسٹاف (CGS) کے اعلیٰ ترین اسائنمنٹ پر بھی تعینات رہے، جو فوجی آپریشنز اور حکمتِ عملی کے بنیادی فیصلوں کا مرکز ہوتا ہے۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (DGMO) کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائیں، جہاں ملکی سیکیورٹی اور سرحدی امور کا اہم کنٹرول ان کے دائرہ اختیار میں رہا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کئی اہم ترین فوجی اور حکومتی کمیشنز اور مذاکراتی ٹیموں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

ان کا شمار پاک فوج کے اُن افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، علاقائی صورتحال اور عسکری سفارت کاری کے مراحل میں نمایاں کردار ادا کیا۔

جنرل ساحر شمشاد کی خدمات ملکی دفاع اور عسکری انتظامی ڈھانچے میں ایک اہم باب کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!