28ویں آئینی ترمیم، ووٹر کی عمر کم سے کم 25 سال کرنے پر غور
رانا ثنا اللہ مے اشارہ دے دیا
Webdesk
|
18 May 2026
وفاقی حکومت کی 28ویں آئینی ترمیم کے تحت ووٹ ڈالنے کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔
وفاقی حکومت 28ویں آئینی ترمیم کے تحت ووٹ ڈالنے کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ الیکشن لڑنے کے لیے عمر کی حد 25 سال مقرر ہے، اس لیے ووٹر کی عمر بھی 25 سال ہونی چاہیے تاکہ ووٹ دینے والا اتنا باشعور اور بالغ نظر ہو کہ درست امیدوار کا انتخاب کرسکے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اب تک ملک میں 27 آئینی ترامیم ہوچکی ہیں، اس لیے آئندہ آنے والی کوئی بھی ترمیم 28ویں آئینی ترمیم کہلائے گی۔
Comments
0 comment