33 آئی پی پیز نے ایک سال میں 9 کھرب 79 ارب کے کیپسٹی چارجز وصول کیے، انکشاف
ویب ڈیسک
|
28 Oct 2024
ملک میں کام کرنے والی 33 آئی پی پیز نے ایک سال کے دوران کیپسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریری جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 33 آئی پی پیز کی طرف سے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔
آئی پی پیز نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ روپے وصول کیے۔ چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 137 ارب وصول کئے۔
اس کے علاوہ ہیونخ شندوم انرجی نے 113 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کئے، پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین سے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 120 ارب 37 کروڑ وصول کئے۔ کوئلے سے چلنے 8 والی آئی پی پیز نے 7 کھرب 18 ارب کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گیس سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 72 ارب 63 کروڑ روپے وصول کئے، پن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کئے، فرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 81 ارب 60 کروڑ وصول کئے۔
Comments
0 comment