50 فیصد افغانی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، سینیٹر کا انکشاف

50 فیصد افغانی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، سینیٹر کا انکشاف

جب بھی افغان باشندے بیرون ملک حکام کے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں تو ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہوتے ہیں۔
50 فیصد افغانی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، سینیٹر کا انکشاف

Webdesk

|

27 Nov 2025

کراچی: جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی-پی) کے سینیٹر عطا الحق نے پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک سفر کرنے والے افغانوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کے واقعات کے ملک پر برے اثرات پڑتے ہیں۔

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچاس فیصد افغان پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے بیرون ملک سفر کرتے ہیں، جب بھی افغان باشندے بیرون ملک حکام کے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں تو ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہوتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے ماضی کے واقعات کی تصدیق کی لیکن کمیٹی کو یقین دلایا کہ یہ عمل روک دیا گیا ہے۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ جب سعودی عرب سے لوگوں کو ڈی پورٹ کیا جاتا تھا، تو پتہ چلا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افغان شہری تھے جن کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھے،۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے نورمقدم کیس سے متعلق جسٹس علی باقر نجفی کے ریمارکس کی بھی مذمت کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!