8 فروری : پی ٹی آئی کی ریلیاں روکنے کیلیے حکومتی اقدامات سخت، گرفتاریوں کا امکان

ویب ڈیسک
|
8 Feb 2025
حکومت نے پنجاب، اسلام آباد اور مری میں پی ٹی آئی کے 8 فروری کے احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی ہے جس کے تحت ہر قسم کے جلسے، جلوس جبکہ چار لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی ہے۔
اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش پر ایک ماہ کیلیے پابندی عائد کی گئی ہے۔
پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
وزارت داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت ہر قسم کے جلسے جلوس پر پابندی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔
Comments
0 comment