43 mins ago
9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت میں توسیعی
ویب ڈیسک
|
27 Jan 2026
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 9 مئی سمیت دیگر پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 6 فروری تک توسیع کر دی۔ تاہم بانی پی ٹی آئی کو سماعت کے دوران نہ تو عدالت میں پیش کیا جا سکا اور نہ ہی ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری ممکن ہو سکی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ہدایت جاری کی کہ بانی پی ٹی آئی کو لازمی طور پر عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔ ملزم کی عدم موجودگی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہیں ہو سکے، جس پر عدالت نے سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی پر بھی مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment