9 مئی واقعات پر مزید فیصلے کب ہوں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتایا
Webdesk
|
22 Dec 2024
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے۔
نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کا 190 ملین پانڈز کیس بھی ان میں شامل ہے۔
سابق وزیر داخلہ اور موجودہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ ان کیسز کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی رہنمائوں کے ساتھ بیک چینل رابطے برقرار ہیں ، پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ ڈیڈ لائن اور وارننگ دینا چھوڑ دے۔
رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ آئے گا تو اس کا اثر مذاکرات پر ہوگا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بانی کے خلاف فیصلہ آئے اور اس کا مذاکرات پر اثر نہ ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں، ملٹری کورٹ میں ملزم کو دفاع کا مناسب موقع نہیں ملتا، ساکھ سویلین عدالت کی سزا کی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔
Comments
0 comment