عدالت کا عمران خان و دیگر کیخلاف درج 2 مقدمات میں ملزمان کی حاضری کا حکم
عدالت نے آج کی سماعت سے غیر حاضر ملزمان حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، حسان خان نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
Webdesk
|
31 May 2024
اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ رمنا میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی،توڑ پھوڑ سے متعلق دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ کا تحریری حکم نامہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جاری کردیا۔
عدالت نے آج کی سماعت سے غیر حاضر ملزمان حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، حسان خان نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
عدالت نے حکمنامہ میں لکھا کہ ملزم بانی پی ٹی آئی اس وقت کسی دوسرے مقدمے میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں،بانی پی ٹی آئی کی آئندہ سماعت پر عدالت پیشی کیلئے روبکار جاری کی جائے۔
تمام غیر حاضر ملزمان اور بانی پی ٹی آئی کو 28 جون 2024 کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Comments
0 comment