عدالت نے عدنان قادری کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی
درخواست انسداد ہشتگردی کی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر تھی، ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوئے
Webdesk
|
18 May 2024
پشاور :انسداد ہشتگردی کی عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیر برائے مذہبی امور عدنان قادری کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
ذرائع کے مطابق درخواست انسداد ہشتگردی کی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر تھی، ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،ملزم پر 9 مئی کے واقعات کے دوردن توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ملزم عدنان قادری اور پی ٹی آئی کے 45 کارکنوں کیخلاف حیات آباد میں مقدمہ درج ہے ،انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اے ٹی سی میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ۔
ملزم بار بار کیس کی سماعت کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہورہے ، جس کی بنا پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔
Comments
0 comment