عدالت نے جسٹس جہانگیری کی کی ڈگری معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم کردیا

عدالت نے جسٹس جہانگیری کی کی ڈگری معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے ڈگری منسوخ کرنے کے کیس کا تحریر فیصلہ جاری کردیا
عدالت نے جسٹس جہانگیری کی کی ڈگری معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم کردیا

ویب ڈیسک

|

6 Sep 2024

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق  درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ 

عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی کی ان فئیر مینز کمیٹی کی 17 اگست کی سفارشات معطل کی جاتی ہیں۔ سینڈیکیٹ کی جانب سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری غیر موثر قرار دینے کو بھی معطل کیا جاتا ہے۔ 

عدالت نے پابند کیا کہ کراچی یونیورسٹی کو آئندہ سماعت تک اس حوالے سے کوئی بھی اقدام نہ کرے۔ 

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سنے بغیر ان فئیر مینز کارروائی کی ہے۔ 

تحریری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا موقف نہ سننا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کا آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے مگر بد قسمتی سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا جو کہ غیر قانونی اور قابل اعتراض ہے۔

عدالت نے لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کو اختیار حاصل ہے کسی کو ہدایت جاری کرسکتی ہے جو غیر قانونی کام کر رہا ہو۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!