عدالت نے نان فائلرز کی سمیز بلاک کرنے سے روک دیا

عدالت نے نان فائلرز کی سمیز بلاک کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی کام کمپنی کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا
عدالت نے نان فائلرز کی سمیز بلاک کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک

|

14 May 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے منگل کو وفاقی حکومت کو ان افراد کے موبائل فون سم کارڈ بلاک کرنے سے روک دیا جو انکم ٹیکس جنرل آرڈر (ITGO) کے تحت 2023 کے مالی سال کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہے۔

 یہ فیصلہ ایک ٹیلی کام کمپنی کی درخواست پر آیا جس میں حکومت کے اس اقدام کو روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے حکومت کو 27 مئی تک فیصلہ روکنے کی ہدایت کی۔

گزشتہ ماہ یہ اطلاع ملی تھی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس چوری سے نمٹنے کے لیے 500,000 سے زیادہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے لیے ٹیلی کو لکھے گا۔

 بعد ازاں، اس فیصلے پر ٹیلی کام کمپنیوں اور ٹیکس باڈی کے درمیان اختلاف پیدا ہوگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!