عدالت نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی

عدالت نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی

انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرنے اور قواعد و ضوابط طے کرنے کی ہدایت
عدالت نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6 اپریل کو تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ ملنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آپ نے جو شرائط عائد کرنی ہیں وہ کریں اور جلسے کی اجازت دیں کیونکہ کسی سے بھی اُس کا آئینی حق نہیں چھینا جاسکتا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے انتظامیہ کو کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر قواعد و ضوابط طے کرلیں، اس سے پہلے جب سب نے جلسے کیے تو پھر کیوں تحریک انصاف کو اجازت نہیں دی جارہی۔

پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اب 6 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔

شیر افضل مروت نے عدالت کو یقین دلایا کہ ہمارا جلسہ پُرامن ہوگا اور کسی چیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!