عدالت نے ایف آئی اے کو عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا

عدالت نے ایف آئی اے کو عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا

وکیل نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر کے کسی اور صوبے میں منتقل کر دیا جائے گا۔
عدالت نے ایف آئی اے کو عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا

Webdesk

|

12 Dec 2024

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عارف علوی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایف آئی اے کو بھی عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا۔

عارف علوی کے وکیل نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر کے کسی اور صوبے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ عارف علوی سابق صدر ہیں ایسے کیوں گرفتار کریں گے، عارف علوی پر اگر بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کیے گیے، عدالت ان مقدمات کو ختم کر دے گی۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے 12 دسمبر تک سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!