عدت میں نکاح کیس کی سزا کالعدم قرار، عمران خان اور بشری بی بی باعزت بری
ویب ڈیسک
|
13 Jul 2024
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جج محمد افضل مجوکہ نے عمران خان اور بشری بی بی کی عدت میں نکاح کیس پر سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے عدت میں نکاح کیس میں دی جانے والی سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے بشری بی بی کی بھی سزاؤں کیخلاف اپیل کو منظور کیا جبکہ دونوں کو مقدمے سے باعزت بری کردیا۔
قبل ازیں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آج ہونے والی سماعت میں خاور مانیکا کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ بشری بی بی نے مفتی سعید سے کہیں بھی اپنی عدت کی مدت کا ذکر نہیں کیا تھا۔
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر بشری بی بی اپنے حق میں کوئی گواہ پیش کرنا چاہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہے۔
Comments
0 comment