عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
Webdesk
|
13 Jul 2026
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن بینچ مارک برینٹ کروڈ تقریباً 80 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
ابوظبی بینچ مارک مربان کروڈ کی قیمت تقریباً 75 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت 2.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں میں یہ تشویش بڑھ رہی ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں عالمی سپلائی پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق دنیا بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے اسی وجہ سے اس اہم بحری راستے کی صورتحال عالمی توانائی مارکیٹ کیلئے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔
Comments
0 comment