علی امین گنڈا پور کو کرپشن پر ہٹائے جانے کا انکشاف

علی امین گنڈا پور کو کرپشن پر ہٹائے جانے کا انکشاف

علی امین گنڈا پور کے مخالف دھڑے کو تنظیمی ذمہ داریاں دے دی گئیں ہیں
علی امین گنڈا پور کو کرپشن پر ہٹائے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2025

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈا پور سے صوبائی صدارت لیے جانے کے فیصلے کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔

دلچپسپ بات یہ ہے کہ علی امین سے صدارت لے کر مخالف دھڑے کے جنید اکبر کو ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ عاطف خان بھی دوبارہ تنظیمی معاملات میں متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنید اکبر اور دیگر نے بانی پی ٹی آئی سے صوبے میں بدترین گورننس اور کرپشن کے حوالے سے شکایات کیں تھیں جس پر عمران خان نے علی امین سے پارٹی صدارت واپس لی اور انہیں وزارت اعلیٰ پر فوکس کرنے کی ہدایت کی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کو سرخم تسلیم کیا اور کہا ہے کہ وہ پارٹی سربراہ کی توقعات کے عین مطابق حکومتی امور چلائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر بھی تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں اور کچھ وزرا سے قلمدان واپس لیے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!