علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات
وزیراعلی بغیر کسی سرکاری پروٹوکول کے اڈیالہ جیل پہنچے
ویب ڈیسک
|
16 Mar 2024
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعلی کے پی کے بغیر پروٹوکول اڈیالہ جیل پہنچے اور تیس منٹ تک اپنے قائد سے ملاقات کی اور اہم سیاسی امور پر مشاورت کی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور افطاری سے قبل بغیر سرکاری پروٹوکول کے اڈیالہ جیل پہنچے، ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور سینٹ الیکشن سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی۔
وزیر اعلی کے پی کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
Comments
0 comment