علیمہ خان، عظمی خان اور اعظم سواتی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ویب ڈیسک
|
7 Oct 2024
انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان، عظمی خان، اعظم سواتی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ جس میں استغاثہ نے مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید ایک روزہ ریمانڈ منظور کرکے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔
اُدھر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
Comments
0 comment