عمر ایوب کی وہ تقریر جس پر خواجہ آصف تلملا گئے

عمر ایوب کی وہ تقریر جس پر خواجہ آصف تلملا گئے

عمر ایوب نے اسمبلی میں آئین شکنوں کا چہرہ بے نقاب کیا
عمر ایوب کی وہ تقریر جس پر خواجہ آصف تلملا گئے

ویب ڈیسک

|

14 May 2024

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے اسمبلی میں ایسی تقریر کی جس پر خواجہ آصف اور حکومتی اراکین تلملا اٹھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ اس کو توڑنے یا معطل کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے اور اُس کی سزا کا تعین بھی کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ صوبے، وفاق اور مقامی حکومت ہی اس کی تعریف ہیں جبکہ تمام اداروں کی حدود اور اختیارات بھی متعین کیے گئے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ آئین میں دیے گئے اختیارات کے مطابق اگر ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، یہی اصل جمہوریت اور قانون کی بالادستی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آخری حد تک جائے گی اور ہم ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی بحال کراکے ہی دم لیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!