عمرہ کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلیے سعودی عرب جانے والی خاتون کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

Webdesk
|
29 Jan 2025
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے گدا گری کی غرض سے عمرہ ادائیگی کیلیے جانے والے جعل ساز خاتون کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے۔
کراچی ائیرپورٹ پر دومختلف کارروائیوں کے دوران گداگری اور جعل سازی کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی گرفتاری عمل میں آئی،گرفتار ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمہ صحت خاتون بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے،ملزمہ وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی،ملزمہ کا نام بلیٹ لسٹ میں شامل تھا۔
ریکارڈ کے مطابق ملزمہ سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے،ملزمہ کو اس سے قبل سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔
خاتون نے انکشاف کیا کہ اس نے نے سوشل میڈیا کے ذریعے خدا بخش نامی ایجنٹ سے سعودی عرب جانے کے لئے رابطہ کیا تھا،ملزمہ نے مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کئے،
جبکہ ملزم احسان سینیگال سے پاکستان پہنچا تھا،امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزم کی دستاویزات مشکوک پائے گئیں، ملزم کے پاسپورٹ پر اٹلی کی امیگریشن اسٹیمپ جعلی تھی،
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شیخوپورہ کے رہائشی انصر نامی ایجنٹ کے ذریعے سفری دستاویزات کا بندوبست کیا، ملزم نے البانیہ جانے کے لیے ایجنٹ کے ساتھ 30 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے جس میں سے 10 لاکھ روپے ابتدائی طور ایجنٹ کو ادا کیے گئے،مذکورہ رقم کے عوض ایجنٹ نے مسافر کو یورپ بھجوانا تھا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ ایجنٹ نے مذکورہ جعلی امیگریشن اسٹیمپ اس کے پاسپورٹ پر لگائی،گرفتار ملزمان کومزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے
Comments
0 comment