عمران خان اگلے 4 مہینے پکا جیل میں رہیں گے، علیمہ خان کا بڑا انکشاف

عمران خان اگلے 4 مہینے پکا جیل میں رہیں گے، علیمہ خان کا بڑا انکشاف

علیمہ خان نے اگلے چار ماہ تک جیل میں رہنے کی وجہ بھی بتادی
عمران خان اگلے 4 مہینے پکا جیل میں رہیں گے، علیمہ خان کا بڑا انکشاف

ویب ڈیسک

|

21 Dec 2024

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگلے 3 سے 4 ماہ بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب خصوصی عدالت سے سزا ہوتی ہے تو ہائیکورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے، القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے پُراعتماد لہجے میں کہا کہ اگلے 3 سے 4 مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے 2 مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔ پہلا مطالبہ 9 اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن جبکہ دوسرا کارکنان کی رہائی ہے اگر دونوں مطالبات نہ مانے گئے تو اتوار سے زرمبادلہ پاکستان نہ بھیجنے کی کال دی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!