عمران خان کو بڑا دھچکا
انتہائی اہم اور قریبی سمجھے جانے والے ساتھی نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا
Webdesk
|
8 Dec 2023
سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں میں شامل شوکت ترین نے سیاست اور پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق شوکت ترین سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے جلد سینیٹ کی نشست سے بھی مستعفی ہوجائیں گے اور انہوں نے اس حوالے سے پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
اُدھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تصدیق بھی کردی ہے تاہم انہوں نے فی الحال کوئی وجہ نہیں بتائی۔
واضح رہے کہ شوکت ترین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیر خزانہ تھے اور خیبرپختونخوا کی جنرل نشست سے سینیٹ کا رکن بھی منتخب ہوئے تھے۔
Comments
0 comment