بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی پر پاک فوج نے خبردار کردیا

بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی پر پاک فوج نے خبردار کردیا

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ایٹمی طاقت ہے
بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی پر پاک فوج نے خبردار کردیا

Webdesk

|

17 May 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کو شدید اشتعال انگیز اور خطے کے امن کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے۔

 ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ایٹمی طاقت ہے، جبکہ بھارت آج تک پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کی ہندوتوا سوچ نے جنوبی ایشیا کو بارہا جنگوں اور بحرانوں کی طرف دھکیلا ہے۔

 آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ایک ایٹمی ہمسائے کو جغرافیے سے مٹانے کی دھمکی دینا ذہنی دیوالیہ پن، جنگی جنون اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ فکر کی عکاس ہے، جبکہ ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تحمل اور تدبر کا مظاہرہ کرتی ہیں۔


بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی اور پروپیگنڈے کا بڑا مرکز رہا ہے اور اس کی جارحانہ زبان پاکستان کو نقصان پہنچانے میں اس کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے کیونکہ "معرکۂ حق" میں بھارت کی ناکامی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔

 پاک فوج نے سخت تنبیہ کی ہے کہ بھارت خطے کو نئی جنگ کی طرف دھکیلنے سے باز رہے، کیونکہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کے نتائج محدود نہیں رہیں گے اور بھارت کو اب پاکستان کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی سیکھنا ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!