حکومت کا ائیرلائنز کو بڑا ریلیف، پروازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان
تاحال ایندھن کی قیمت سابقہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
Webdesk
|
17 May 2026
کراچی: حکومت نے ائیرلائنز کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کردی ہے، جس کے نتیجے میں پروازوں کے کرایوں میں کمی کا مکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 111روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے، جس کے بعد کمرشل پروازوں کے طیاروں کے ایندھن کی نئی قیمت کم ہو کر 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
طیاروں کے ایندھن کی قیمت میں کمی سے ائیرلائنز کے کرایوں میں کمی کا بھی امکان ہے کیونکہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے ائیرلائنز کو ایندھن کے اضافی اخراجات میں کمی ہوگی۔
خیال رہے کہ جیٹ فیول کی قیمت مشرق وسطی میں جنگ شروع ہونے سے قبل 188 روپے فی لیٹر تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ تاحال ایندھن کی قیمت سابقہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
Comments
0 comment