فیفا کی پاکستان میں باسکٹ بال کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش

فیفا کی پاکستان میں باسکٹ بال کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش

پاکستان کی کھیلوں کے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی
فیفا کی پاکستان میں باسکٹ بال کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش

Webdesk

|

17 May 2026

 اسلام آباد: باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا کے اعلیٰ سطح کے وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، وفاقی حکومت، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے حکام سے ہونیوالی ملاقاتوں میں پاکستان میں باسکٹ بال کے فروغ اور ترقی کیلئے بھرپور تعاون کرنے کی پیشکش کردی۔

 تفصیلات کے مطابق فیبا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشیا ہیگوپ خاجیریان کی قیادت میں وفد نے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محی الدین وانی، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر منصور افتخار، سیکرٹری خالد بشیر، سینر نائب صدر امتیاز رفیع بٹ، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور سمیت پاکستان اولمپک ایسوسی کی قیادت سے ملاقاتیں کی جس میں پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور ترقی کیلے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

 اس موقع پر ہیگوپ خاجیریان نے کہاکہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانا فببا کی حکمتِ عملی کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک اہم قومی فیڈریشن کی حیثیت رکھتا ہے اور فیبا پاکستان میں باسکٹ بال کے فروغ کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

پاکستان کی کھیلوں کے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، جس میں پاکستان کو بین الاقوامی باسکٹ بال کے نقشے پر نمایاں مقام دلانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ فیبا ریجنل آفس ایشیا نے پاکستان میں باسکٹ بال کی ترقی کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!