عمران خان کے قومی اسمبلی کی نشست کیلیے کاغذات نامزدگی جمع

عمران خان کے قومی اسمبلی کی نشست کیلیے کاغذات نامزدگی جمع

عمران خان کے کاغذات قومی اسمبلی حلقہ این اے 89 میانوالی ون سے جمع ہوئے
عمران خان کے قومی اسمبلی کی نشست کیلیے کاغذات نامزدگی جمع

Webdesk

|

22 Dec 2023

 

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف کے کاغذات برائے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 89 میانوالی ون سے جمع ہوگئے۔

یہ عمران خان کا آبائی حلقہ ہے اور گزشتہ انتخابات میں بھی سابق وزیر اعظم سے یہ نشست اپنے پاس رکھی تھی۔

مذکورہ حلقے میں دیگر امیدواران نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں خرم حمید روکھڑی مرکزی سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی، نواب امیر محمد خان پیپلز پارٹی، عبید اللہ خان شادی خیل مسلم لیگ اور پیر آمین اللہ تحریک لیبک شامل ہیں۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!