عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں، فاطمہ بھٹو نے بھی آواز اٹھا دی

عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں، فاطمہ بھٹو نے بھی آواز اٹھا دی

عمران خان نے ملک کی خدمت کی ہے
عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں، فاطمہ بھٹو نے بھی آواز اٹھا دی

ویب ڈیسک

|

28 Nov 2025

کراچی: عالمی شہرت یافتہ مصنفہ فاطمہ بھٹو نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں حالت اور ان سے ملاقات پر پابندیوں کے حوالے سے جاری خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ عمران خان نے اپنے ملک کی خدمت کی ہے، وہ پاکستان کے وزیرِ اعظم رہ چکے ہیں۔ انہیں اندھیرے میں نہیں چھپایا جا سکتا۔ یہ سیاست یا کسی جماعت کی وابستگی کا معاملہ نہیں، یہ بنیادی انسانی اخلاقیات کا سوال ہے۔ کوئی قیدی اتنا غیر انسانی سلوک کا مستحق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قید کے حالات اور ان کی خیریت سے متعلق معلومات فراہم نہ ہونا تشویش ناک ہے، جبکہ ان کے اہلِ خانہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

فاطمہ بھٹو کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں صارفین عمران خان سے مسلسل رابطہ منقطع کیے جانے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!