عمران خان کے وکلا کی کروڑوں روپے فیس کون ادا کرتا ہے؟ مروت نے سب بتادیا

عمران خان کے وکلا کی کروڑوں روپے فیس کون ادا کرتا ہے؟ مروت نے سب بتادیا

علی امین گنڈا پور نے گزشتہ ماہ 7 کروڑ روپے ادا کیے، شیر افضل مروت
عمران خان کے وکلا کی کروڑوں روپے فیس کون ادا کرتا ہے؟ مروت نے سب بتادیا

ویب ڈیسک

|

2 Jan 2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا کروڑوں میں بھاری فیس لیتے ہیں اور یہ اُن کے حامی عطیات کی صورت میں ادا کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مروت نے پی ٹی آئی کے بانی کے جیل میں ہونے والے اخراجات پر بات کی۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ عمران خان جیل میں جو دن گزارتے ہیں اس پر حکومت کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے۔

مروت نے کہا کہ وکلا عمران خان کی صوابدید پر مقدمات چلاتے ہیں اور بہت زیادہ فیسیں لیتے ہیں، حالانکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں ان کروڑوں روپے فیسوں پر کوئی اعتراض نہیں کرتا‘۔ 

انہوں نے وضاحت کی کہ عطیات عوام یا پی ٹی آئی کے ارکان سے آتے ہیں جو اپنے لیڈر کی حمایت کے لیے مالی تعاون کرتے ہیں یا پھر پاکستان میں موجود حامی یہ فیس چندے کی صورت میں جمع کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔

مروت نے یہ بھی بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ ماہ وکلا کی فیس کی مد میں 7 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔ انہوں نے اس طرح کے اخراجات کی جانچ پڑتال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وکیل کی فیسوں کا صحیح حساب ہونا چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!