عمران خان کیلیے سہولت کاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے دو اہم سابق افسران سے تفتیش
Webdesk
|
14 Aug 2024
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے الزام پر حساس اداروں نے اڈیالہ جیل کے دو سابق افسران سے تفتیش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں حساس اداروں نے اڈیالہ جیل کے دو سابق افسران سے عمران خان کی سہولت کاری کے حوالے سے تفتیش کی۔
حساس اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے پوچھ گچھ کی، دونوں افسران کو حساس اداروں کی سفارش پر 21 جون کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں افسران پر الزام ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ خصوصی ڈیوٹی کرتے ہوئے سہولت کاری کرتے تھے اور مذکورہ افسران عمران خان کے سیل تک جانے کے مجاز تھے۔
عمران خان کی سہولت کاری کے حوالے سے جاری تفتیش میں حساس اداروں نے دونوں افسران سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔
Comments
0 comment