عمران خان نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک دے دیا
ویب ڈیسک
|
22 Dec 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے قریبی سمجھے جانے والے اپنے پارٹی کے رہنما اور خیبرپختونخوا حکومت کے اہم عہدیدار کو بڑا ٹاسک سونپ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا اہم ٹاسک دے دیا ہے اور انہیں اس حوالے سے اہم ہدایات و اختیارات بھی دے دیے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات اور ٹاسک ملتے ہی بیرسٹر سیف سرگرم ہوگئے اور انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ شروع کردیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں رواں ہفتے ایک انتہائی اہم بیٹھک ہوگی جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سندھ کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد جی ڈی اے کے رہنما، پیرپگارا اور ذوالفقار مرزا سے بھی رواں ہفتے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر پارٹی سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
Comments
0 comment