عمران خان نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا، کارکنوں کو شرکت کی ہدایت
ویب ڈیسک
|
31 Jul 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’بجلی کے بلوں اور ٹیکسز میں ہوشربا اضافے پر جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتا ہوں‘۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ پارٹی قیادت، کارکنان جماعت اسلامی کے دھرنے میں بھرپور انداز سے شرکت کریں۔
عمران خان نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے گوادر مین ہونے والے دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس معاملے پر ہوش کے ناخن لیتے ہوئے عوام میں بڑھتی ہوئی نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔
عمران خان نے ایکس پر اعلان کیا کہ 5 اگست کو ایک بہت بڑا جلسہ صوابی میں کر رہے ہیں، اگلا جلسہ اسلام آباد میں کریں گے۔ عوام تیاری کرے۔
Comments
0 comment