عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی کا شہباز شریف سے متعلق بڑا انکشاف

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی کا شہباز شریف سے متعلق بڑا انکشاف

وزیراعظم نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی تھی، وزیر اعلی
عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی کا شہباز شریف سے متعلق بڑا انکشاف

ویب ڈیسک

|

24 Oct 2025

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم کی یقین دہانی اور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود انہیں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ “میری زندگی اور جدوجہد بانی پی ٹی آئی اور قوم کے لیے وقف ہے، ہم ان کے لیے جئیں گے اور ان کے لیے مریں گے بھی۔”

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے پرعزم ہے، اور کسی دباؤ کے تحت اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

سہیل آفریدی نے ہنگو میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “آج کے افسوسناک واقعے میں ایک ایس پی اور تین پولیس اہلکار شہید ہوئے، دہشت گردی دراصل بند کمروں میں کیے جانے والے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے۔”

وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!