عمران خان توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار

عمران خان توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار

نیب نے ضمانت خارج ہونے کے بعد بانی چیئرمین کی گرفتاری ڈال دی
عمران خان توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار

ویب ڈیسک

|

13 Dec 2023

 احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت خارج کردی جس کے بعد عمران خان کو نیب نے گرفتار کرلیا۔

اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین کی عبوری ضمانت کی درخواست پر اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، جس میں عمران خان جج کے روبرو پیش ہوئے۔

بانی چیئرمین کے وکلا نے ضمانت کی مںظوری کے حق میں دلائل دیے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر نے قانونی نکات پر اس کی مخالفت کی اور جج سے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے کیس کا محفوظ فیصلہ اب سے کچھ دیر قبل سنایا اور عمران خان کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر نیب نے گرفتاری ڈال دی۔

حکم کے بعد نیب نے سابق وزیر اعظم کی توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔ قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عمران خان کو کل پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی تاکہ اُن سے توشہ خانہ کیس سے متعلق تفتیش کی جائے۔

نیب کے مطابق ریمانڈ باوجود سابق وزیراعظم جیل میں ہی رہیں گے اور اُن سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش ہوگی۔ عدالت نے ضمانت خارج کرنے کے حکم نامے میں کہا کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ثابت ہوئیں ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!