عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت سے ریلیف مل گیا

عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت سے ریلیف مل گیا

مقامی عدالت نے فیصلہ سنادیا
عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک

|

24 Dec 2025

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 9 مئی اور دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

عدالت نے دونوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں۔

پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل شمشہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے اور قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر دلائل دیے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

عدالت نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت 27 جنوری تک بڑھا دی، تاہم عمران خان کی عدم حاضری کے باعث درخواست پر مکمل دلائل نہیں ہو سکے۔

واضح رہے کہ 20 دسمبر کو سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مختلف مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے دونوں کو 10، 10 سال قید کی سزا دی، جبکہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 409 کے تحت ہر ایک کو مزید 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس طرح دونوں کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔

یہ فیصلہ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سنایا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!