عمران خان اور بشری بی بی کو مزید 34 سال قید کی سزا

2 hours ago

عمران خان اور بشری بی بی کو مزید 34 سال قید کی سزا

عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس کا فیصلہ سنا دیا
عمران خان اور بشری بی بی کو مزید 34 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2025

توشہ خانہ ٹو کیس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو طویل قید اور بھاری جرمانے کی سزا دے دی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق دونوں ملزمان کو ایک مقدمے میں 10،10 سال قید سنائی گئی، جبکہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 409 کے تحت مزید 7،7 سال قید کی سزا بھی دی گئی۔ اس طرح مجموعی طور پر ہر ایک کو 17 سال قید کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ عدالت نے دونوں پر ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

یہ فیصلہ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سنایا۔

پس منظر کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے 13 جولائی 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں گرفتار کیا تھا۔ دونوں ملزمان 37 روز تک نیب کی تحویل میں رہے، جہاں ان سے تفتیش مکمل کی گئی۔

بعد ازاں نیب نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں اس کیس کا ریفرنس دائر کیا، جس پر کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!