عمران خان اور بشری بی کے اڈیالہ جیل کے اخراجات ماہانہ لاکھوں روپے تک پہنچ گئے

ویب ڈیسک
|
25 Feb 2025
اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کے جیل اخراجات میں بشری بی بی کے آنے کے بعد اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی جیل منتقلی کی وجہ سے ماہانہ خرچہ 7 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ پہلے بانی پی ٹی آئی کا ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، لیکن بشری بی بی کے جیل میں آنے سے مزید 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کی فیملی کھانے سمیت دیگر اخراجات برداشت کر رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کھانا الگ کچن میں تیار کیا جاتا ہے، اور وہ جیل کے منیو کا کھانا پسند نہیں کرتے۔
بانی پی ٹی آئی ناشتے میں تازہ جوسز اور ناریل کھانا پسند کرتے ہیں، جبکہ وہ دن میں تین بار کافی پیتے ہیں۔ ان کے کھانے کو تیار کرنے کے بعد ماہر نیوٹریشنٹس کی جانب سے چیک کیا جاتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی پنک مچھلی اور دیسی مرغ کی یخنی کا استعمال کرتے ہیں، اور ہر روز ان کی پسند کے مطابق کھانا تیار کیا جاتا ہے۔
جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا مینوئل اکاؤنٹ ہے، جس میں رقم ان کی فیملی جمع کراتی ہے۔ اکاؤنٹ میں رقم کم ہونے پر فیملی کو مطلع کیا جاتا ہے۔
Comments
0 comment